اللولؤ والمرجان - حدیث 846

كتاب الحج باب فرض الحج مرَّة في العمر صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: دَعُونِي مَا تَرَكْتُكُمْ، إِنَّمَا هَلَكَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ بِسُؤَالِهِمْ وَاخْتِلاَفِهِمْ عَلَى أَنْبِيَائِهِمْ، فَإِذَا نَهَيْتُكُمْ عَنْ شَيْءٍ فَاجْتَنِبُوهُ، وَإِذَا أَمَرْتُكُمْ بِأَمْرٍ فَأْتُوا مِنْهُ مَا اسْتَطَعْتُمْ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 846

کتاب: حج کے مسائل باب: حج ساری عمر میں ایک بار فرض ہے سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تک میں تم سے یکسو رہوں تم بھی مجھے چھوڑ دو (اور سوالات وغیرہ نہ کرو) کیونکہ تم سے پہلے کی امتیں اپنے (غیر ضروری) سوال اور انبیاء کے سامنے اختلاف کی وجہ سے تباہ ہو گئیں پس جب میں تمہیں کسی چیز سے روکوں تو تم بھی اس سے پرہیز کرو اور جب میں تمہیں کسی بات کا حکم دوں تو بجا لاؤ جس حد تک تم میں طاقت ہو۔
تشریح : یعنی جب تک میں تمہیں خودکسی چیز سے نہ روکوں یا کرنے کا حکم نہ دوں تم مجھ سے سوالات نہ کرو ورنہ یہ تفصیل کا طلب کرنا اس حالت کی طرف لے جائے گا جو بنی اسرائیل پر واقع ہوئی کہ جب انہیں گائے کے ذبح کا حکم ملا تو انہوں نے اپنے اوپر سختی کی تو اللہ تعالیٰ نے بھی ان پر سختی کر دی۔(مرتبؒ)
تخریج : أخرجه البخاري في: 96 كتاب الاعتصام: 2 باب الاقتداء بسنن رسول الله صلي الله عليه وسلم یعنی جب تک میں تمہیں خودکسی چیز سے نہ روکوں یا کرنے کا حکم نہ دوں تم مجھ سے سوالات نہ کرو ورنہ یہ تفصیل کا طلب کرنا اس حالت کی طرف لے جائے گا جو بنی اسرائیل پر واقع ہوئی کہ جب انہیں گائے کے ذبح کا حکم ملا تو انہوں نے اپنے اوپر سختی کی تو اللہ تعالیٰ نے بھی ان پر سختی کر دی۔(مرتبؒ)