اللولؤ والمرجان - حدیث 834

كتاب الحج باب جواز ركوب البدنة المهداة لمن احتاج إِليها صحيح حديث أَنَسٍ رضي الله عنه، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، رَأَى رَجُلاً يَسُوقُ بَدَنَةً، فَقَالَ: ارْكَبْهَا قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ، قَالَ: ارْكَبْهَا، قَالَ: إِنَّهَا بَدَنَةٌ قَالَ: ارْكَبْهَا ثَلاَثًا

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 834

کتاب: حج کے مسائل باب: قربانی کے اونٹ پر بوقت ضرورت سوار ہونا جائز ہے سیّدنا انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو دیکھا کہ قربانی کا جانور لئے جا رہا ہے تو آپ نے فرمایا کہ اس پر سوار ہو جا اس نے کہا یہ تو قربانی کا جانور ہے آپ نے فرمایا کہ سوار ہو جا اس نے پھر عرض کیا یہ تو قربانی کا جانور ہے لیکن آپ نے تیسری مرتبہ پھر فرمایا کہ سوار ہو جا۔
تخریج : أخرجه البخاري في:25 كتاب الحج: 103 باب ركوب البدن