اللولؤ والمرجان - حدیث 823

كتاب الحج باب من حلق قبل النحر أو نحر قبل الرمي صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قِيلَ لَهُ فِي الذَّبْحِ وَالْحَلْقِ وَالرَّمْيِ وَالتَّقْدِيمِ وَالتَّأْخِيرِ، فَقَالَ: لاَ حَرَجَ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 823

کتاب: حج کے مسائل باب: قربانی سے پہلے سر منڈوانے اور رمی سے پہلے قربانی کر لینے کا بیان سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہمانے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے قربانی کرنے سر منڈانے رمی جمار کرنے اور ان میں آگے پیچھے کرنے کے بارے میں دریافت کیا گیا تو آپ نے فرمایا کہ کوئی حرج نہیں۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 25 كتاب الحج: 130 باب إذا رمي بعدما أمسى أو حلق قبل أن يذبح ناسيا أو [ص:66] جاهلا