اللولؤ والمرجان - حدیث 812

كتاب الحج باب استحباب تقديم دفع الضعفة من النساء وغيرهن من مزدلفة إِلى منى في أواخر الليل قبل زحمة الناس، واستحباب المكث لغيرهم حتى يصلوا الصبح بمزدلفة صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتْ: نَزَلْنَا الْمُزْدَلِفَةَ، فَاسْتَأْذَنَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَوْدَةُ أَنْ تَدْفَعَ قَبْلَ حَطْمَةِ النَّاسِ، وَكَانَتْ امْرَأَةً بَطِيئَةً، فَأَذِنَ لَهَا؛ فَدَفَعَتْ قَبْلَ حَطْمَةِ النَّاسِ، وَأَقَمْنَا حَتَّى أَصْبَحْنَا نَحْنُ، ثُمَّ دَفَعْنَا بِدَفْعِهِ؛ فَلأَنْ أَكُونَ اسْتَأْذَنْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَمَا اسْتَأْذَنَتْ سَوْدَةُ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ مَفْرُوحٍ بِهِ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 812

کتاب: حج کے مسائل باب: ضعیفوں اور عورتوں کو مزدلفہ سے سویرے روانہ کرنا مستحب سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہانے بیان کیا کہ ہم نے مزدلفہ میں قیام کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ام المومنین سودہ رضی اللہ عنہا کو لوگوں کے اژدھام سے پہلے روانہ ہونے کی اجازت دے دی تھی وہ بھاری بھر کم بدن کی خاتون تھیں اس لئے آپ نے اجازت دے دی چنانچہ وہ اژدھام سے پہلے روانہ ہو گئیں لیکن ہم لوگ وہیں ٹھیرے رہے اور صبح کو آپ کے ساتھ گئے اگر میں بھی سیدہ سودہ کی طرح آپ سے اجازت لیتی تو مجھ کو تمام خوشی کی چیزوں میں یہ بہت ہی پسند ہوتا۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 25 كتاب الحج: 98 باب من قدَّم ضعفة أهله بليل