اللولؤ والمرجان - حدیث 808

كتاب الحج باب الإفاضة من عرفات إِلى المزدلفة، واستحباب صلاتي المغرب والعشاء جمعا بالمزدلفة في هذه الليلة صحيح حديث أُسَامَةَ عَنْ عُرْوَةَ، قَالَ: سُئِلَ أُسَامَةُ وَأَنَا جَالِسٌ، كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسِيرُ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ حِينَ دَفَعَ قَالَ: كَانَ يَسِيرُ الْعَنَقَ، فَإِذَا وَجَدَ فَجْوَةً نَصَّ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 808

کتاب: حج کے مسائل باب: عرفات سے مزدلفہ لوٹنا اور اسی رات مغرب وعشاء جمع کرنا عروہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیّدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے کسی نے پوچھا اور میں بھی وہیں موجود تھا کہ حجتہ الوداع کے موقعہ پر عرفات سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے واپس ہونے کی چال کیا تھی؟ انہوں نے جواب دیا کہ آپ پاؤں اٹھا کر چلتے تھے ذرا تیز لیکن جب جگہ پاتے (ہجوم نہ ہوتا) تو (زیادہ) تیز چلتے تھے۔
تخریج : أخرجه البخاري في:25 كتاب الحج: 92 باب السير إذا دفع من عرفة