اللولؤ والمرجان - حدیث 797
كتاب الحج باب استحباب استلام الركنين اليمانيين في الطواف دون الركنين الآخرين صحيح حديث ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: مَا تَرَكْتُ اسْتِلاَمَ هذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ فِي شِدَّةٍ وَلاَ رَخَاءٍ مُنْذ رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْتَلِمُهُمَا
ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 797
کتاب: حج کے مسائل
باب: طواف میں دونوں ارکان یمانی کا چھونا مستحب ہے
سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہمانے بیان کیا جب سے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان دونوں رکن یمانی کو چومتے ہوئے دیکھا ہے میں نے بھی اس کے چومنے کو خواہ سخت حالات ہوں یا نرم نہیں چھوڑا ۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 25 كتاب الحج: 57 باب الرمل في الحج والعمرة