اللولؤ والمرجان - حدیث 777

كتاب الحج باب جواز العمرة في أشهر الحج صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، وَأَصْحَابُهُ لِصُبْحِ رَابِعَةٍ يُلَبُّونَ بِالْحَجِّ، فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَجْعَلُوهَا عُمْرَةً، إِلاَّ مَنْ مَعَهُ الْهَدْيُ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 777

کتاب: حج کے مسائل باب: حج کے مہینوں میں عمرہ کے جائز ہونے کا بیان سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہمانے کہا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم صحابہ کو ساتھ لے کر تلبیہ کہتے ہوئے ذی الحجہ کی چوتھی تاریخ کو (مکہ میں) تشریف لائے پھر آپ نے فرمایا کہ جن کے پاس ہدی نہیں ہے وہ بجائے حج کے عمرہ کی نیت کر لیں (اور عمرہ سے فارغ ہو کر حلال ہو جائیں پھر حج کا احرام باندھیں)۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 18 كتاب تقصير الصلاة: 3 باب كم أقام النبي صلی اللہ علیہ وسلم في حجته