اللولؤ والمرجان - حدیث 747

كتاب الحج باب ما يندب للمحرم وغيره قتله من الدواب في الحل والحرم صحيح حديث حَفْصَةَ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : خَمْسٌ مِنَ الدَّوَابِّ لاَ حَرَجَ عَلَى مَنْ قَتَلَهُنَّ: الْغُرَابُ وَالْحِدَأَةُ وَالْفَأْرَةُ وَالْعَقْرَبُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 747

کتاب: حج کے مسائل باب: حل وحرم میں محرم کون سے جانور مار سکتا ہے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہانے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پانچ جانور ایسے ہیں جنہیں مارنے میں کوئی گناہ نہیں کوا چیل چوہا بچھو اور کاٹ کھانے والا کتا۔
تشریح : راوي حدیث: ام المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہاسیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کی بیٹی ہیں، پہلے خنیس بن حذافہ السھمی کے نکاح میں تھیں۔ ان کے بعد تین ہجری کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح ہوا۔ مسند بقی بن مخلد میں ان کی روایات کی تعداد سات بتائی گئی ہے جن میں سے چار متفق علیہ ہیں۔ آپ نے ۴۱ہجری کو وفات پائی۔ بعض نے آپ کا سن وفات ۴۵ ہجری بیان کیا ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 28 كتاب جزاء الصيد: 7 باب ما يقتل المحرم من الدواب راوي حدیث: ام المومنین سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہاسیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کی بیٹی ہیں، پہلے خنیس بن حذافہ السھمی کے نکاح میں تھیں۔ ان کے بعد تین ہجری کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے نکاح ہوا۔ مسند بقی بن مخلد میں ان کی روایات کی تعداد سات بتائی گئی ہے جن میں سے چار متفق علیہ ہیں۔ آپ نے ۴۱ہجری کو وفات پائی۔ بعض نے آپ کا سن وفات ۴۵ ہجری بیان کیا ہے۔