كتاب الصيام باب بيان نسخ قوله تعالى ﴿وعلى الذين يطيقونه فدية﴾ بقوله ﴿فمن شهد منكم الشهر فليصمه﴾ صحيح حديث سَلَمَةَ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ (وَعَلَى الَّذِينَ يُطِيقُونَهُ فِدْيَةٌ طَعَامُ مِسْكِينٍ) كَانَ مَنْ أَرَادَ أَنْ يُفْطِرَ وَيَفْتَدِيَ، حَتَّى نَزَلَتِ الآيَةُ الَّتِي بَعْدَهَا فَنَسَخَتْهَا
کتاب: روزہ کے مسائل
باب: آیت ﴿وعلی الذین یطیقونہ﴾ کے منسوخ ہونے کا بیان جس کا ناسخ آیت ﴿فمن شہد منکم الشہر فلیصمہ﴾ ہے
سیّدناسلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب یہ آیت نازل ہوئی طاقت رکھنے والے فدیہ میں ایک مسکین کو کھانا دیں (البقرہ۱۸۴) تو جس کا جی چاہتا تھا روزہ چھوڑ دیتا تھا اور اس کے بدلے میں فدیہ دے دیتا تھا یہاں تک کہ اس کے بعد والی آیت (تم میں سے جو شخص اس مہینے میں مقیم ہو اسے روزہ رکھنا چاہئے) نازل ہوئی اور اس نے پہلی آیت کو منسوخ کر دیا۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 65 كتاب التفسير: 2 سورة البقرة: 26 باب (فمن شهد منكم الشهر فليصمه)