اللولؤ والمرجان - حدیث 701

كتاب الصيام باب كراهة صيام الجمعة منفردا صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لاَ يَصُومَنَّ أَحَدُكُمْ يَوْمَ الْجُمُعَةِ إِلاَّ يَوْمًا قَبْلَهُ أَوْ بَعْدَهُ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 701

کتاب: روزہ کے مسائل باب: اکیلے جمعہ کو روزہ رکھنے کی کراہت سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ نے فرمایا کہ کوئی بھی شخص جمعہ کے دن اس وقت تک روزہ نہ رکھے جب تک اس سے ایک دن پہلے یا اس کے ایک دن بعد روزہ نہ رکھتا ہو۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 30 كتاب الصوم: 63 باب صوم يوم الجمعة