اللولؤ والمرجان - حدیث 694

كتاب الصيام باب صوم يوم عاشوراء صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: مَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَحَرَّى صِيَامَ يَوْم فَضَّلَهُ عَلَى غَيْرِهِ إِلاَّ هذَا الْيَوْمَ، يَوْمَ عَاشُورَاءَ؛ وَهذَا الشَّهْرَ، يَعْنِي شَهْرَ رَمَضَانَ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 694

کتاب: روزہ کے مسائل باب: عاشورہ کے روزے کا بیان سیّدناابن عباس رضی اللہ عنہمانے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو سوائے عاشوراء کے دن کے اور اس رمضان کے مہینے کے اور کسی دن کو دوسرے دنوں سے افضل جان کر خاص طور پر قصد کر کے روزہ رکھتے نہیں دیکھا۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 30 كتاب الصوم: 69 باب صيام يوم عاشوراء