اللولؤ والمرجان - حدیث 681

كتاب الصيام باب جواز الصوم والفطر في شهر رمضان للمسافر في غير معصية إِذا كان سفره مرحلتين فأكثر صحيح حديث جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَرَأَى زِحَامًا وَرَجُلاً قَدْ ظُلِّلَ عَلَيْهِ؛ فَقَالَ: مَا هذَا فَقَالُوا: صَائمٌ فَقَالَ: لَيْسَ مِنَ الْبِرِّ الصَّوْمُ فِي السَّفَرِ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 681

کتاب: روزہ کے مسائل باب: رمضان میں مسافر کو افطار کی رخصت ہے بشرطیکہ اس کا سفر دو یا دو سے زیادہ مرحلوں پر مشتمل ہو سیّدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر (غزوہ فتح) میں تھے آپ نے دیکھا کہ ایک شخص پر لوگوں نے سایہ کر رکھا ہے آپ نے دریافت فرمایا کہ کیا بات ہے؟ لوگوں نے کہا کہ ایک روزہ دار ہے آپ نے فرمایا کہ سفر میں روزہ رکھنا کچھ اچھا کام نہیں ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 30 كتاب الصوم: 36 باب قول النبي صلی اللہ علیہ وسلم لمن ظلل عليه واشتد الحر ليس من البر الصوم في السفر