کِتَابُ الْاِیْمَانِ باب بيان غلظ تحريم النميمة صحيح حديث حُذَيْفَةَ قَالَ سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: لا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ قَتَّاتٌ
کتاب: ایمان کا بیان
باب: چغل خوری سخت حرام ہے
سیّدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے کہ چغل خور جنت میں نہیں جائے گا۔
تشریح :
راوي حدیث: سیّدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو عبداللہ تھی۔ بڑے منتخب اور گنے چنے صحابہ میں سے تھے۔ آپ کے والد حسیل نے اپنی قوم کا ایک آدمی مار دیا، پھر بھاگ کر مدینہ میں پناہ لی اور بنی عبدالاشہل کے حلیف بن گئے۔ اس لیے قوم نے اس کا نام یمان رکھ دیا تھا۔ بنیادی احادیث کے راوی ہیں جن میں سے بارہ متفق علیہ ہیں۔ سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی شہادت کے بعد مدائن میں وفات پائی۔
تخریج :
أخرجه البخاري في: 78 كتاب الأدب: 50 باب ما يكره من النميمة