اللولؤ والمرجان - حدیث 658

كتاب الصيام باب الشهر يكون تسعا وعشرين صحيح حديث أُمِّ سَلَمَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَلَفَ لاَ يَدْخُلُ عَلَى بَعْضِ أَهْلِهِ شَهْرًا؛ فَلَمَّا مَضَى تِسْعَةٌ وَعِشْرُونَ يَوْما غَدَا عَلَيْهِنَّ أَوْ رَاحَ؛ فَقِيلَ لَهُ: يَا نَبِيَّ اللهِ حَلَفْتَ أَنْ لاَ تَدْخُلَ عَلَيْهِنَّ شَهْرًا قَالَ: إِنَّ الشَّهْرَ يَكُونُ تِسْعَةً وَعِشْرَينَ يَوْمًا

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 658

کتاب: روزہ کے مسائل باب: مہینہ ۲۹ دن کا بھی ہوتا ہے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہانے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے (ایک واقعہ کی وجہ سے) قسم کھائی کہ اپنی بعض ازواج کے یہاں ایک مہینہ تک نہیں جائیں گے پھر جب انتیس دن گذر گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس صبح کے وقت گئے یا شام کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا کہ آپ نے تو قسم کھائی تھی کہ ایک مہینہ تک نہیں آئیں گے؟ آپ نے فرمایا کہ مہینہ انتیس دن کا بھی ہوتا ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 67 كتاب النكاح: 92 باب هجرة النبي صلی اللہ علیہ وسلم نساءه في غير بيوتهن