اللولؤ والمرجان - حدیث 650

كتاب الزكاة باب قبول النبي صلی اللہ علیہ وسلم الهدية ورده الصدقة صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، إِذَا أُتِيَ بِطَعَامٍ سَأَلَ عَنْهُ: أَهَدِيَّةٌ أَمْ صَدَقَةٌ فَإِنْ قِيلَ صَدَقَةٌ، قَالَ لأَصْحَابِهِ: كُلُوا، وَلَمْ يَأْكُلْ وَإِنْ قِيلَ هَدِيَّةٌ، ضَرَبَ بِيَدِهِ/ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَكَلَ مَعَهُمْ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 650

کتاب: زکوٰۃ کا بیان باب: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہدیہ قبول کرنا اور زکوٰۃ واپس کرنا سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جب کوئی کھانے کی چیز لائی جاتی تو آپ دریافت فرماتے یہ تحفہ ہے یا صدقہ؟ اگر کہا جاتا کہ صدقہ ہے تو آپ اپنے اصحاب سے فرماتے کہ کھاؤ آپ خود نہ کھاتے اور اگر کہا جاتا کہ تحفہ ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خود بھی ہاتھ بڑھاتے اور صحابہ کے ساتھ اسے کھاتے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 51 كتاب الهبة: 7 باب قبول الهدية