اللولؤ والمرجان - حدیث 609

كتاب الزكاة باب الحث على الصدقة ولو بالقليل، ولا تمتنع من القليل لاحتقاره صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: يَا نِسَاءُ الْمُسْلِمَاتِ لاَ تَحْقِرَنَّ جَارَةٌ لِجَارَتِهَا وَلَوْ فِرْسِنَ شَاةٍ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 609

کتاب: زکوٰۃ کا بیان باب: تھوڑے صدقہ کی فضیلت اور اس کو حقیر نہ جاننے کا بیان سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے مسلمان عورتو ہرگز کوئی پڑوسن اپنی دوسری پڑوسن کے لئے (معمولی ہدیہ کو بھی) حقیر نہ سمجھے خواہ بکری کا کھر ہی کیوں نہ ہو۔
تشریح : یعنی کوئی پڑ وسن اپنے پاس موجود ہدیہ اور تحفہ بھیجنے سے اسے کم جان کر پس و پیش نہ کرے اور نہ رکے بلکہ اس تھوڑی سی چیز کی سخاوت کردے کیونکہ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے۔ اور جب لگاتار اور مسلسل قلیل ملتا رہے گا تو وہ کثیر بن جائے گا۔(مرتبؒ)
تخریج : أخرجه البخاري في: 51 كتاب الهبة: 1 باب الهبة وفضلها والتحريض عليها یعنی کوئی پڑ وسن اپنے پاس موجود ہدیہ اور تحفہ بھیجنے سے اسے کم جان کر پس و پیش نہ کرے اور نہ رکے بلکہ اس تھوڑی سی چیز کی سخاوت کردے کیونکہ نہ ہونے سے کچھ ہونا بہتر ہے۔ اور جب لگاتار اور مسلسل قلیل ملتا رہے گا تو وہ کثیر بن جائے گا۔(مرتبؒ)