اللولؤ والمرجان - حدیث 6

کِتَابُ الْاِیْمَانِ باب بيان الصلوات التي هي أحد أركان الإسلام صحيح حديث طَلْحَةَ بن عُبَيْد الله قال: جاءَ رجلٌ إِلى رسولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ من أهل نجْدٍ ثائرُ الرأسِ يُسْمَعُ دوِيُّ صوتِهِ ولا يُفْقَهُ ما يقول، حتى دنا فإِذا هو يسأَل عن الإسلام؛ فقال رسول الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : خمسُ صلواتٍ في اليومِ والليلةِ فقال: هل عليّ غيرُها قال: لا إِلاَّ أَنْ تَطَوَّعَ قال رسول الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : وصيامُ رمضانَ قال: هل عليّ غيره قال: لا إِلاَّ أَن تَطَوَّعَ قال، وذكر له رسول الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الزكاةَ قال هل عليَّ غيرُها قال لا إِلاَّ أَنْ تَطَوَّعَ قال فأَدبر الرجل وهو يقول: والله لا أزيد على هذا ولا أَنْقصُ قال رسول الله صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَفْلَحَ إِنْ صَدَقَ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 6

کتاب: ایمان کا بیان باب: نماز کا بیان جو ارکان اسلام میں ہے سیّدنا طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نجد والوں میں سے ایک شخص نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، سر پریشان یعنی بال بکھرے ہوئے تھے، ہم اس کی آواز کی بھنبھناہٹ سنتے تھے، اور ہم سمجھ نہیں پا رہے تھے، کہ وہ کیا کہہ رہا ہے۔ یہاں تک کہ وہ نزدیک آن پہنچا، تو معلوم ہوا کہ وہ اسلام کے بارے میں پوچھ رہا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اسلام دن رات میں پانچ نمازیں پڑھنا ہے۔ اس نے کہا بس اس کے سوا تو اور کوئی نماز مجھ پر نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں مگر تو نفل پڑھے (تو اور بات ہے) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اور رمضان کے روزے رکھنا۔ اس نے کہا اور تو کوئی روزہ مجھ پر نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں مگر تو نفلی روزے رکھے (تو اور بات ہے) سیّدنا طلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے زکوٰۃ کا بیان کیا۔ وہ کہنے لگا بس اور تو کوئی صدقہ مجھ پر نہیں ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: نہیں مگر یہ کہ تو نفل صدقہ دے (تو اور بات ہے) راوی نے کہا پھر وہ شخص پیٹھ موڑ کر چلا گیا اور یوں کہتا جا رہا تھا، اللہ کی قسم میں نہ اس سے بڑھاؤں گا نہ گھٹاؤں گا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر یہ سچا ہے تو اپنی مراد کو پہنچ گیا۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 2 كتاب الإيمان: 34 باب الزكاة من الإسلام