اللولؤ والمرجان - حدیث 589

كتاب الزكاة باب بيان أن اسم الصدقة يقع على كل نوع من المعروف صحيح حديث أَبِي مُوسَى، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : عَلَى كُلِّ مُسْلِمٍ صَدَقَةٌ قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَجِدْ قَال: فَيَعْمَلُ بِيَدَيْهِ فَيَنْفَعُ نَفْسَهُ وَيَتَصَدَّقُ قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَسْتَطِعْ أَوْ لَمْ يَفْعَلْ قَالَ: فَيُعِينُ ذَا الْحَاجَةِ الْمَلْهُوفَ قَالُوا: فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ قَالَ: فَيَأْمُرُ بِالْخَيْرِ أَوْ قَالَ: بِالْمَعْرُوفِ قَالَ: فَإِنْ لَمْ يَفْعَلْ قَالَ: فَيُمْسِكُ عَنِ الشَّرِّ فَإِنَّهُ لَهُ صَدَقَةٌ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 589

کتاب: زکوٰۃ کا بیان باب: ہر نیکی صدقہ ہے سیّدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر مسلمان پر صدقہ کرنا ضروری ہے صحابہ کرام نے عرض کیا اگر کوئی چیز کسی کو (صدقہ کے لیے) میسر نہ ہو آپ نے فرمایا پھر اپنے ہاتھ سے کام کرے اور اس سے خود کو بھی فائدہ پہنچائے اور صدقہ بھی کرے صحابہ کرام صلی اللہ علیہ وسلم نے عرض کی اگر اس میں اس کی طاقت نہ ہو یا کہا کہ نہ کر سکے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر کسی حاجت مند پر یشان حال کی مدد کرے صحابہ کرام نے عرض کیا اگر وہ یہ بھی نہ کر سکے فرمایا کہ پھر بھلائی کی طرف لوگوں کو رغبت دلائے یا کہا بالمعروف کا کرنا عرض کیا اور اگر یہ بھی نہ کر سکے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ پھر برائی سے رکا رہے کہ یہ بھی اس کے لیے صدقہ ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 78 كتاب الأدب: 33 باب كل معروف صدقة