اللولؤ والمرجان - حدیث 543

كتاب الجنائز باب نهى النساء عن اتباع الجنائز صحيح حديث أُمِّ عَطِيَّةَ، قَالَتْ: نُهينَا عَنِ اتِّبَاعِ الْجَنَائِزِ وَلَمْ يُعْزَمْ عَلَيْنَا

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 543

کتاب: جنازے کے مسائل باب: عورتوں کا جنازے کے ساتھ جانا منع ہے سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا نے کہ ہمیں (عورتوں کو) جنازے کے ساتھ چلنے سے منع کیا گیا مگر تاکید سے منع نہیں ہوا۔
تشریح : راوي حدیث: سیدہ ام عطیہ انصاریہ رضی اللہ عنہا کا اصل نام سیدہ نسیبہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق میت کو غسل دیا کرتی تھیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی سیدہ زینب رضی اللہ عنہ کو بھی انہوں نے ہی غسل دیا تھا۔ یہی وہ صحابیہ ہیں جو اس فرمان کی راوی ہیں کہ ہمیں جنازوںکے پیچھے جانے سے منع کیا گیا لیکن عزم اور وجوب کے ساتھ نہیں۔ ۷۰ ہجری تک زندہ رہیں۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 23 كتاب الجنائز: 30 باب اتباع النساء الجنائز راوي حدیث: سیدہ ام عطیہ انصاریہ رضی اللہ عنہا کا اصل نام سیدہ نسیبہ بنت الحارث رضی اللہ عنہا ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے مطابق میت کو غسل دیا کرتی تھیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹی سیدہ زینب رضی اللہ عنہ کو بھی انہوں نے ہی غسل دیا تھا۔ یہی وہ صحابیہ ہیں جو اس فرمان کی راوی ہیں کہ ہمیں جنازوںکے پیچھے جانے سے منع کیا گیا لیکن عزم اور وجوب کے ساتھ نہیں۔ ۷۰ ہجری تک زندہ رہیں۔