اللولؤ والمرجان - حدیث 527
كتاب صلاة الكسوف باب ذكر النداء بصلاة الكسوف، الصلاة جامعة صحيح حديث أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ لاَ يَنْكَسِفَانِ لِمَوْتِ أَحَدٍ مِنَ النَّاسِ، وَلكِنَّهُمَا آيَتَانِ مِنْ آيَاتِ اللهِ، فَإِذَا رَأَيْتُمُوهُمَا فَقُومُوا فَصَلُّوا
ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 527
کتاب: کسوف کی نماز کا بیان
باب: کسوف کی نماز جماعت کے ساتھ پڑھنے کے لیے بلانے کا بیان
سیّدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سورج اور چاند میں گرہن کسی شخص کی موت سے نہیں لگتا یہ دونوں تو اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیاں ہیں اس لئے اسے دیکھتے ہی کھڑے ہو جاؤ اور نماز پڑھو۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 16 كتاب الكسوف: 1 باب الصلاة في كسوف الشمس