كتاب صلاة المسافرين وقصرها باب بين كل أذانين صلاة صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ مُغَفَّلٍ، قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : بَيْنَ كلِّ أَذَانَيْنِ صَلاَةٌ، بَيْنَ كُلِّ أَذَانَيْنِ صَلاَةٌ ثُمَّ قَالَ فِي الثَّالِثَةِ: لِمَنْ شَاءَ
کتاب: مسافروں کی نماز اور اس کے قصر کا بیان
باب: ہر دو اذانوں کے درمیان نماز ہے
سیّدنا عبداللہ بن مغفل رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہر دو اذانوں (اذان و تکبیر) کے بیچ میں نماز ہے ہر دو اذانوں کے درمیان نماز ہے پھر تیسری مرتبہ آپ نے فرمایا کہ اگر کوئی پڑھنا چاہے۔
تشریح :
اذان اور تکبیر میں کچھ نہ کچھ وقفہ ضرور ہونا چاہیے۔ کم از کم اتنا ضرور کہ کوئی شخص دو رکعت سنت پڑھ سکے۔ (راز)
تخریج :
أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 16 باب بين كل أذانين صلاة لمن شاء
اذان اور تکبیر میں کچھ نہ کچھ وقفہ ضرور ہونا چاہیے۔ کم از کم اتنا ضرور کہ کوئی شخص دو رکعت سنت پڑھ سکے۔ (راز)