كتاب صلاة المسافرين وقصرها باب فضل الماهر بالقرآن والذي يتتعتع فيه صحيح حديث عَائِشَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: مَثَلُ الَّذِي يَقْرَأُ الْقُرْآنَ وَهُو حَافِظٌ لَهُ مَعَ السَّفَرَةِ الْكِرَامِ، وَمَثَلُ الَّذِي يَقْرَأُ وَهُوَ يَتَعَاهَدُهُ، وَهُوَ عَلَيْهِ شَدِيدٌ، فَلَهُ أَجْرَانِ
کتاب: مسافروں کی نماز اور اس کے قصر کا بیان
باب: قرآن پڑھنے میں ماہر کا بیان اور اس کا بیان جو اٹک اٹک کر قرآن پڑھے
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہانے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس شخص کی مثال جو قرآن پڑھتا ہے اور وہ اس کا حافظ بھی ہے مکرم اور نیک لکھنے والے (فرشتوں) جیسی ہے اور جو شخص قرآن مجید بار بار پڑھتا ہے پھر بھی وہ اس کے لئے دشوار ہے تو اسے دوگنا ثواب ملے گا ۔
تشریح :
بعض لوگوں کی زبان پر قرآن پاک کے الفاظ جلدی نہیں چڑھتے اور ان کو بار بار مشق کی ضرورت پڑتی ہے۔ ان ہی کے لیے دو گنا ثواب ہے۔ کیونکہ وہ کافی مشقت کے بعد قراء ت قرآن میں کامیاب ہوتے ہیں۔ (راز)
تخریج :
أخرجه البخاري في: 65 كتاب التفسير: 80 سورة عبس
بعض لوگوں کی زبان پر قرآن پاک کے الفاظ جلدی نہیں چڑھتے اور ان کو بار بار مشق کی ضرورت پڑتی ہے۔ ان ہی کے لیے دو گنا ثواب ہے۔ کیونکہ وہ کافی مشقت کے بعد قراء ت قرآن میں کامیاب ہوتے ہیں۔ (راز)