كتاب صلاة المسافرين وقصرها باب صلاة الليل وعدد ركعات النبي صلی اللہ علیہ وسلم في الليل وأن الوتر ركعة، وأن الركعة صلاة صحيحة صحيح حديث عَائِشَةَ قَالَتْ: مَا أَلْفَاهُ عِنْدِي إِلاَّ نَائمًا تَعْنِي النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
کتاب: مسافروں کی نماز اور اس کے قصر کا بیان
باب: نماز شب، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز کی رکعات کی تعداد، ایک وتر کا بیان اور ایک رکعت صحیح نماز
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہانے فرمایا کہ میں نے اپنے یہاں سحر کے وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہمیشہ لیٹے ہوئے پایا۔
تشریح :
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارک یہ تھی کہ تہجد سے فارغ ہو کر آپ قبل فجر سحر کے وقت تھوڑی دیر آرام فرمایا کرتے تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہایہی بیان فرما رہی ہیں۔(راز)
تخریج :
أخرجه البخاري في: 19 كتاب التهجد: 7 باب من نام عند السحر
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارک یہ تھی کہ تہجد سے فارغ ہو کر آپ قبل فجر سحر کے وقت تھوڑی دیر آرام فرمایا کرتے تھے۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہایہی بیان فرما رہی ہیں۔(راز)