كتاب صلاة المسافرين وقصرها باب صلاة الليل وعدد ركعات النبي صلی اللہ علیہ وسلم في الليل وأن الوتر ركعة، وأن الركعة صلاة صحيحة صحيح حديث عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي مِنَ اللَّيْلِ ثَلاَثَ عَشْرَةَ رَكْعَةً؛ مِنْهَا الْوِتْرُ، وَرَكْعَتَا الْفَجْرِ
کتاب: مسافروں کی نماز اور اس کے قصر کا بیان
باب: نماز شب، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز کی رکعات کی تعداد، ایک وتر کا بیان اور ایک رکعت صحیح نماز
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہانے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رات میں تیرہ رکعات پڑھتے تھے وتر اور فجر کی دو سنت رکعات اسی میں ہوتیں۔
تشریح :
وتر سمیت یعنی دس رکعت تہجد کی دو دو کرکے پڑھتے۔ پھر ایک رکعت پڑھ کر سب کو طاق کر لیتے۔ یہ گیارہ رکعت تہجد اور وتر کی تھی۔پھر دو فجر کی سنتیں ملا کر تیرہ رکعت ہوئیں۔(راز)
تخریج :
أخرجه البخاري في: 19 كتاب التهجد: 10 باب كيف كان صلاة النبي صلی اللہ علیہ وسلم وكم كان النبي يصلي من الليل
وتر سمیت یعنی دس رکعت تہجد کی دو دو کرکے پڑھتے۔ پھر ایک رکعت پڑھ کر سب کو طاق کر لیتے۔ یہ گیارہ رکعت تہجد اور وتر کی تھی۔پھر دو فجر کی سنتیں ملا کر تیرہ رکعت ہوئیں۔(راز)