كتاب صلاة المسافرين وقصرها باب صلاة المسافرين وقصرها صحيح حديث ابْنِ عُمَرَ عَنْ حَفْصِ بْنِ عَاصِمٍ قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ عُمَرَ، فَقَالَ: صَحِبْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ أَرَهُ يُسَبِّحُ فِي السَّفَرِ وَقَالَ اللهُ جَلَّ ذِكْرُهُ (لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ)
کتاب: مسافروں کی نماز اور اس کے قصر کا بیان
باب: مسافروں کی نماز اور اس کے قصر کا بیان
حفص بن عاصم رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہمانے ہم سے بیان کیا کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صحبت میں رہا ہوں میں نے آپ کو سفر میں کبھی سنتیں پڑھتے نہیں دیکھا اور اللہ جل ذکرہ کا ارشاد ہے کہ تمہارے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی بہترین نمونہ ہے۔ (الاحزاب۲۱)
تخریج : أخرجه البخاري في: 18 كتاب تقصير الصلاة: 11 باب من لم يتطوع في السفر دبر الصلاة وقبلها