اللولؤ والمرجان - حدیث 394

كتاب المساجد ومواضع الصلاة باب استحباب القنوت في جميع الصلاة إِذا نزلت بالمسلمين نازلة صحيح حديث أَنَسٍ عَنْ عَاصِمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسًا رضي الله عنه، عَنِ الْقُنُوتِ، قَالَ: قَبْلَ الرُّكُوعِ فَقُلْتُ: إِنَّ فُلاَنًا يَزْعُمُ أَنَّكَ قُلْتَ بَعْدَ الرُّكُوعِ فقال: كَذَبَ؛ ثُمَّ حَدَّثَنَا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، أَنَّهُ قَنَتَ شَهْرًا بَعْدَ الرُّكُوعِ يَدْعُو عَلَى أَحْيَاءٍ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ قَالَ: بَعَثَ أَرْبَعِينَ أَوْ سَبْعِينَ (يَشُكُّ فِيهِ) مِنَ الْقُرَّاءِ إِلى أَنَاسٍ مِنَ الْمُشْرِكِينَ، فَعَرَضَ لَهُمْ هؤُلاَءِ، فَقَتَلُوهُمْ؛ وَكَانَ بَيْنَهُمْ وَبَيْنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَهْدٌ، فَمَا رَأَيْتُهُ وَجَدَ عَلَى أَحَدٍ مَا وَجَدَ عَلَيْهِمْ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 394

کتاب: مسجدوں اور نمازوں کی جگہوں کا بیان باب: جب مسلمانوں پر کوئی بلا نازل ہو تو بلند آواز سے قنوت پڑھنا مستحب ہے حضرت عاصم رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیّدنا انس رضی اللہ عنہ سے دعائے قنوت کے بارے میں پوچھا تو آپ نے فرمایا کہ رکوع سے پہلے ہونی چاہیے میں نے عرض کیا کہ فلاں صاحب (محمد بن سیرین) تو کہتے ہیں کہ آپ نے کہا تھا کہ رکوع کے بعد ہوتی ہے سیّدنا انس رضی اللہ عنہ نے اس پر کہا کہ انہوں نے غلط کہا ہے پھر سیّدنا انس رضی اللہ عنہ نے ہم سے یہ حدیث بیان کی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک مہینے تک رکوع کے بعد دعائے قنوت کی تھی اور آپ نے اس میں قبیلہ بنو سلیم کے قبیلوں کے حق میں بد دعا کی تھی انہوں نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چالیس یا ستر قرآن کے عالم صحابہ کی ایک جماعت (راوی کو شک تھا) مشرکین کے پاس بھیجی تھی لیکن یہ بنی سلیم کے لوگ (جن کا سردار عامر بن طفیل تھا) ان کے آڑے آئے اور ان کو مار ڈالا حالانکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ان کا معاہدہ تھا (لیکن انہوں نے دغا دی) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کسی معاملہ پر اتنا رنجیدہ اور غمگین نہیں دیکھا جتنا ان صحابہ کی شہادت پر آپ رنجیدہ تھے۔
تشریح : یعنی اتنا پریشان کسی پر نہیں ہوئے جتنا قراء پر پریشان اور غمگین ہوئے کیونکہ یہ دوسروں کی نسبت قرآن زیادہ اور کثرت سے پڑھتے تھے۔ ان کی تعداد ستر تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نجد والوں کی طرف بھیجا تھا کہ انہیں اسلام کی دعوت دیں۔ جب یہ بیئرمعونہ کے مقام پر پہنچے تو عامر بن طفیل نے ان پر لشکر کشی کر کے انہیں شہید کر دیا۔ بنو سلیم کے قبیلوں رعل اور ذکوان نے یہ دھوکہ دہی کی تھی۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 58 كتاب الجزية: 8 باب دعاء الإمام على من نكث عهدا یعنی اتنا پریشان کسی پر نہیں ہوئے جتنا قراء پر پریشان اور غمگین ہوئے کیونکہ یہ دوسروں کی نسبت قرآن زیادہ اور کثرت سے پڑھتے تھے۔ ان کی تعداد ستر تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں نجد والوں کی طرف بھیجا تھا کہ انہیں اسلام کی دعوت دیں۔ جب یہ بیئرمعونہ کے مقام پر پہنچے تو عامر بن طفیل نے ان پر لشکر کشی کر کے انہیں شہید کر دیا۔ بنو سلیم کے قبیلوں رعل اور ذکوان نے یہ دھوکہ دہی کی تھی۔