اللولؤ والمرجان - حدیث 369

كتاب المساجد ومواضع الصلاة باب فضل صلاتي الصبح والعصر والمحافظة عليهما صحيح حديث أبِي مُوسى، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: مَنْ صَلَّى الْبَرْدَيْنِ دَخَلَ الْجَنَّةَ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 369

کتاب: مسجدوں اور نمازوں کی جگہوں کا بیان باب: صبح اور عصر کی نماز کی فضیلت اور ان کی محافظت کا بیان سیّدنا ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے ٹھنڈے وقت کی دو نمازیں (وقت پر) پڑھیں (فجر اور عصر) تو وہ جنت میں داخل ہو گا۔
تشریح : یعنی نماز فجر اور نماز عصر۔ کیونکہ یہ دونوں دن کے ٹھنڈے اوقات میں ہیں۔ اور اس کے کنارے ہیں۔ یعنی ابتداء وانتہا ہیں۔ ان اوقات میں تازہ اور پاکیزہ ہو چلتی ہے اور گرمی کا اثر ختم ہو جاتا ہے، اسی طرح اپنے شرف اور فضیلت کے سبب فجر اور عصر ممتاز ہوجاتی ہیں۔ ایسے ہی فرشتوں کی حاضری کا ذکر کر کے ان کی حفاظت پر رغبت دلائی گئی ہے۔ (مرتبؒ)
تخریج : أخرجه البخاري في: 9 كتاب مواقيت الصلاة: 26 باب فضل صلاة الفجر یعنی نماز فجر اور نماز عصر۔ کیونکہ یہ دونوں دن کے ٹھنڈے اوقات میں ہیں۔ اور اس کے کنارے ہیں۔ یعنی ابتداء وانتہا ہیں۔ ان اوقات میں تازہ اور پاکیزہ ہو چلتی ہے اور گرمی کا اثر ختم ہو جاتا ہے، اسی طرح اپنے شرف اور فضیلت کے سبب فجر اور عصر ممتاز ہوجاتی ہیں۔ ایسے ہی فرشتوں کی حاضری کا ذکر کر کے ان کی حفاظت پر رغبت دلائی گئی ہے۔ (مرتبؒ)