كتاب المساجد ومواضع الصلاة باب استحباب التبكير بالعصر صحيح حديث أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ أَبِي أُمَامَةَ، قَالَ: صَلَّيْنَا مَعَ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الظُّهْرَ، ثُمَّ خَرَجْنَا حَتَّى دَخَلْنَا عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، فَوَجَدْنَاهُ يُصَلِّي الْعَصْرَ، فَقُلْتُ: يَا عَمِّ مَا هذِهِ الصَّلاَةُ الَّتِي صَلَّيْتَ قَالَ: الْعَصْرُ، وَهذِهِ صَلاَةُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الَّتِي كُنَّا نُصَلِّي مَعَهُ
کتاب: مسجدوں اور نمازوں کی جگہوں کا بیان
باب: عصر اول وقت پڑھنے کا بیان
سیّدنا ابو امامہ (سیّدنا سعد بن سہل رضی اللہ عنہ ) کہتے تھے کہ ہم نے عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ کے ساتھ ظہر کی نماز پڑھی پھر ہم نکل کر سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو دیکھا آپ نماز پڑھ رہے ہیں میں نے عرض کی کہ اے مکرم چچا یہ کون سی نماز آپ نے پڑھی ہے؟ فرمایا کہ عصر کی اور اسی وقت ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ بھی یہ نماز پڑھتے تھے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 9 كتاب مواقيت الصلاة: 13 باب وقت العصر