اللولؤ والمرجان - حدیث 354

كتاب المساجد ومواضع الصلاة باب أوقات الصلوات الخمس صحيح حديث أَبِي مَسْعُودٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: نَزَلَ جِبْرِيلُ فَأَمَّنِي فَصَلَّيْتُ مَعَهُ، ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ، ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ، ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ، ثُمَّ صَلَّيْتُ مَعَهُ يَحْسُبُ بِأَصَابِعِهِ خَمْسَ صَلَوَاتٍ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 354

کتاب: مسجدوں اور نمازوں کی جگہوں کا بیان باب: پانچوں نمازوں کے اوقات سیّدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرما رہے تھے کہ جبریل علیہ السلام نازل ہوئے اور انہوں نے مجھے نماز پڑھائی میں نے ان کے ساتھ نماز پڑھی پھر (دوسرے وقت کی) ان کے ساتھ میں نے نماز پڑھی پھر ان کے ساتھ میں نے نماز پڑھی پھر میں نے ان کے ساتھ نماز پڑھی پھر میں نے ان کے ساتھ نماز پڑھی اپنی انگلیوں پر آپ نے پانچوں نمازوں کو گن کر بتایا۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 59 كتاب بدء الخلق: 6 باب ذكر الملائكة