اللولؤ والمرجان - حدیث 350

كتاب المساجد ومواضع الصلاة باب استحباب إِتيان الصلاة بوقار وسكينة والنهي عن إِتيانها سعيًا صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلاَةُ فَلاَ تَأْتُوهَا تَسْعَوْنَ وَأْتُوهَا تَمْشُونَ، عَلَيْكمُ السَّكِينَةُ، فَمَا أَدْرَكْتُمْ فَصلُّوا وَمَا فَاتَكُمْ فَأَتِمُّوا

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 350

کتاب: مسجدوں اور نمازوں کی جگہوں کا بیان باب: نماز کے لیے وقار و سکون سے آنا مستحب اور دوڑ کر آنا ممنوع ہے سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ کہتے ہوئے سنا جب نماز کے لئے تکبیر کہی جائے تو دوڑتے ہوئے مت آؤ بلکہ (اپنی معمولی رفتار سے) آؤ پورے اطمینان کے ساتھ پھر نماز کا جو حصہ (امام کے ساتھ) پا لو اسے پڑھ لو اور جو رہ جائے اسے بعد میں پورا کرو۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 11 كتاب الجمعة: 18 باب المشي إلى الجمعة وقول الله جل ذكره (فاسعوا إلى ذكر الله)