اللولؤ والمرجان - حدیث 338

كتاب المساجد ومواضع الصلاة باب سجود التلاوة صحيح حديث ابْنِ عُمَرَ، قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ عَلَيْنَا السُّورَةَ، فِيهَا السَّجْدَةُ، فَيَسْجُدُ وَنَسْجُدُ حَتَّى مَا يَجِدُ أَحَدُنَا مَوْضِعَ جَبْهَتِهِ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 338

کتاب: مسجدوں اور نمازوں کی جگہوں کا بیان باب: سجدہ تلاوت کا بیان سیّدنا ابن عمر رضی اللہ عنہمانے فرمایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہماری موجودگی میں آیت سجدہ پڑھتے اور سجدہ کرتے تو ہم بھی آپ کے ساتھ (ہجوم کی وجہ سے) اس طرح سجدہ کرتے کہ پیشانی رکھنے کی جگہ بھی نہ ملتی جس پر سجدہ کرتے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 17 كتاب سجود القرآن: 8 باب من سجد لسجود القارىء