اللولؤ والمرجان - حدیث 318

كتاب المساجد ومواضع الصلاة باب كراهة مسح الحصى وتسوية التراب في الصلاة صحيح حديث مُعَيْقيبٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: فِي الرَّجُلِ يُسَوِّي التُّرَابَ حَيْثُ يَسْجُدُ، قَالَ: إِنْ كُنْتَ فَاعِلاً فَوَاحِدَةً

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 318

کتاب: مسجدوں اور نمازوں کی جگہوں کا بیان باب: نماز میں کنکریاں ہٹانے اور مٹی صاف کرنے کی ممانعت سیّدنا معیقیب بن ابی طلحہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص سے جو ہر مرتبہ سجدہ کرتے ہوئے کنکریاں برابر کرتا تھا فرمایا کہ اگر ایسا کرنا ہے تو صرف ایک ہی بار کر (کیونکہ بار بار ایسا کرنا نماز میں خشوع و خضوع کے خلاف ہے)
تشریح : راوي حدیث: سیّدنا معیقیب بن ابی فاطمہ الدوسی رضی اللہ عنہ ہاجرین میں سے ہیں۔ حبشہ کی طرف ہجرت کی۔ غزوۂ بدر میں شریک ہوئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر مبارک کے امین رہے۔ سیّدنا ابوبکر اور سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں بیت المال کے نگران مقرر تھے۔ پھر سیّدنا عثمان کی مہر کے محافظ رہے۔ آپ کو جذام کا مرض لاحق تھا۔ چالیس ہجری کو وفات پائی۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 21 كتاب العمل في الصلاة: 8 باب مسح الحصا في الصلاة راوي حدیث: سیّدنا معیقیب بن ابی فاطمہ الدوسی رضی اللہ عنہ ہاجرین میں سے ہیں۔ حبشہ کی طرف ہجرت کی۔ غزوۂ بدر میں شریک ہوئے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مہر مبارک کے امین رہے۔ سیّدنا ابوبکر اور سیّدنا عمر رضی اللہ عنہ کے دور میں بیت المال کے نگران مقرر تھے۔ پھر سیّدنا عثمان کی مہر کے محافظ رہے۔ آپ کو جذام کا مرض لاحق تھا۔ چالیس ہجری کو وفات پائی۔