كتاب المساجد ومواضع الصلاة باب تحويل القبلة من القدس إلى الكعبة صحيح حديث عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: بَيْنَا النَّاسُ بِقبَاءٍ فِي صَلاَةِ الصُّبْحِ إِذْ جَاءَهُمْ آتٍ؛ فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَد أُنْزِلَ عَلَيْهِ اللَّيْلَةَ قُرْآنٌ، وَقَدْ أُمِرَ أَنْ يَسْتَقْبِلَ الْكَعْبَةَ، فَاسْتَقْبِلُوهَا وَكَانَتْ وُجُوهُهُمْ إِلَى الشَّامِ، فَاسْتَدَارُوا إِلَى الْكَعْبَةِ
کتاب: مسجدوں اور نمازوں کی جگہوں کا بیان
باب: بیت المقدس سے خانہ کعبہ کی طرف قبلہ کا تبدیل ہونا
سیّدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہمانے فرمایا کہ لوگ قبا میں فجر کی نماز پڑھ رہے تھے کہ اتنے میں ایک آنے والا آیا اس نے بتایا کہ رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم ) پر کل وحی نازل ہوئی ہے اور انہیں کعبہ کی طرف (نماز میں) منہ کرنے کا حکم ہو گیا ہے چنانچہ ان لوگوں نے بھی کعبہ کی جانب اپنے منہ کر لئے اس وقت وہ شام کی جانب منہ کئے ہوئے تھے اس لئے وہ سب کعبہ کی جانب گھوم گئے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 8 كتاب الصلاة: 32 باب ما جاء في القبلة