اللولؤ والمرجان - حدیث 286

كتاب الصلاة باب دنو المصلي من السترة صحيح حديث سَلَمَةَ، قَالَ: كَانَ جِدَارُ الْمَسْجِدِ عِنْدَ الْمِنْبَرِ مَا كَادَتِ الشَّاةُ تَجُوزُهَا

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 286

کتاب: نماز کے مسائل باب: نمازی کے سترہ کے قریب کھڑے ہونے کا بیان سیّدنا سلمہ بن اکوع رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ مسجد کی دیوار اور منبر کے درمیان بکری کے گذر سکنے کے فاصلہ کے برابر جگہ تھی۔
تشریح : راوي حدیث: سیّدنا سلمہ بن عمرو بن الاکوع رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو عامر اسلمی ہے پہلے پہل حدیبیہ میں شامل ہوئے۔ بڑے بہادر تھے اور تیز دوڑتے تھے حتیٰ کہ گھوڑے سے بھی سبقت لے جاتے تھے۔ مدینے میں فتویٰ دیا کرتے تھے۔ ۷۴ ہجری میں ۸۰ سال کی عمر میں مدینہ منورہ میں فوت ہوئے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 8 كتاب الصلاة: 91 باب قدركم ينبغي أن يكون بين المصلِّي والسترة راوي حدیث: سیّدنا سلمہ بن عمرو بن الاکوع رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو عامر اسلمی ہے پہلے پہل حدیبیہ میں شامل ہوئے۔ بڑے بہادر تھے اور تیز دوڑتے تھے حتیٰ کہ گھوڑے سے بھی سبقت لے جاتے تھے۔ مدینے میں فتویٰ دیا کرتے تھے۔ ۷۴ ہجری میں ۸۰ سال کی عمر میں مدینہ منورہ میں فوت ہوئے۔