اللولؤ والمرجان - حدیث 27
کِتَابُ الْاِیْمَانِ باب وجوب محبة رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم أكثر من الأَهل والولد والوالد والناس أجمعين صحيح حديث أَنَس قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتّى أَكُونَ أَحَبَّ إِلَيْهِ مِنْ والِدِهِ وَوَلَدِهِ وَالنَّاسِ أَجْمَعينَ
ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 27
کتاب: ایمان کا بیان
باب: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اہل وعیال، ماں باپ اور سب لوگوں سے زیادہ محبت رکھنا واجب ہے (اور جس کو ایسی محبت نہ ہو وہ مومن نہیں)
سیّدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم میں سے کوئی شخص ایمان والا نہ ہو گا جب تک کہ اس کے دل میں اپنے والد اور اپنی اولاد اور تمام لوگوں سے زیادہ میری محبت نہ ہو جائے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 2 كتاب الإيمان: 8 باب حب الرسول صلی اللہ علیہ وسلم من الإيمان