کِتَابُ الْاِیْمَانِ باب شعب الإيمان صحيح حديث عِمَرانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: قَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْحَياءُ لا يَأتي إِلاّ بِخَيْرٍ
کتاب: ایمان کا بیان
باب: ایمان کی شاخوں کا بیان
سیّدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حیا سے ہمیشہ بھلائی پیدا ہوتی ہے۔
تشریح :
راوي حدیث:سیّدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو نجید تھی۔ فتح خیبر والے سال ۷ ہجری کو مسلمان ہوئے۔ بصرہ والوں کی طرف بھیجے گئے تا کہ انہیں فقہ اور علم سکھائیں۔ آپ سے ۱۸۰ احادیث مروی ہیں جن میں سے ۹ متفق علیہ ہیں۔ ۵۲ہجری کو وفات پائی۔
تخریج :
أخرجه البخاري في: 78 كتاب الأدب: 77 باب الحياء