اللولؤ والمرجان - حدیث 228

كتاب الصلاة باب الصلاة على النبي صلی اللہ علیہ وسلم بعد التشهد صحيح حديث أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ رضي الله عنه، أَنَّهُمْ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ كَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : قُولُوا: اللهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 228

کتاب: نماز کے مسائل باب: تشہد کے بعد نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کے احکام سیّدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ صحابہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ہم آپ پر کس طرح درود بھیجا کریں؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یوں کہا کرو اے اللہ رحمت نازل فرما محمد پر اور ان کی بیویوں پر اور ان کی اولاد پر جیسا کہ تو نے رحمت نازل فرمائی آل ابراہیم پر اور برکت نازل فرما محمد پر اور ان کی بیویوں پر اور ان کی اولاد پر جیسا کہ تو نے برکت نازل فرمائی آل ابراہیم پر اور تو انتہائی خوبیوں والا عظمت والا ہے۔
تشریح : راوي حدیث: سیّدنا ابوحمید الساعدی رضی اللہ عنہ کا اصل نام عبدالرحمن بن سعد تھا۔ آپ بہت بڑے فقیہہ تھے۔ ۲۶ احادیث کے راوی ہیں۔ سیّدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں وفات پائی۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 60 كتاب الأنبياء: 10 باب حدثنا موسى بن إسماعيل راوي حدیث: سیّدنا ابوحمید الساعدی رضی اللہ عنہ کا اصل نام عبدالرحمن بن سعد تھا۔ آپ بہت بڑے فقیہہ تھے۔ ۲۶ احادیث کے راوی ہیں۔ سیّدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں وفات پائی۔