اللولؤ والمرجان - حدیث 214

كتاب الصلاة باب الأمر بشفع الأذان وإِيتار الإقامة صحيح حديث أَنَسٍ، قَالَ: ذَكَرُوا النَّارَ وَالنَّاقُوسَ، فَذَكَرُوا الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى، فَأُمِرَ بِلاَلٌ أَنْ يَشْفَعَ الأَذَانَ وَأَنْ يُوتِرَ الإِقَامَةَ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 214

کتاب: نماز کے مسائل باب: اذان کے کلمات دو دو مرتبہ اور تکبیر کے کلمات ایک ایک مرتبہ کہے جائیں سیّدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ (نماز کے وقت اعلان کے لئے) لوگوں نے آگ اور ناقوس کا ذکر کیا پھر یہود و نصاری کا ذکر آ گیا پھر سیّدنابلال رضی اللہ عنہ کو یہ حکم ہوا کہ اذان کے کلمات دو دو مرتبہ کہیں اور اقامت میں ایک ایک مرتبہ۔
تشریح : یعنی موذن اذان کے الفاظ دو دو مرتبہ کے سوائے شروع اللہ اکبر کے، اسے چار مرتبہ کہے گا اور سوائے آخر میں کلمہ توحید کے کہ اسے ایک مرتبہ کہے گا اور اقامت کے الفاظ ایک ایک مرتبہ کہے گا سوائے قد قامت الصلاۃ کے کہ اسے دو مرتبہ کہے گا۔ (مرتب)
تخریج : أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 1 باب بدء الأذان یعنی موذن اذان کے الفاظ دو دو مرتبہ کے سوائے شروع اللہ اکبر کے، اسے چار مرتبہ کہے گا اور سوائے آخر میں کلمہ توحید کے کہ اسے ایک مرتبہ کہے گا اور اقامت کے الفاظ ایک ایک مرتبہ کہے گا سوائے قد قامت الصلاۃ کے کہ اسے دو مرتبہ کہے گا۔ (مرتب)