اللولؤ والمرجان - حدیث 212

كتاب الحيض باب الدليل على أن نوم الجالس لا ينقض الوُضوء صحيح حديث أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَال: أُقِيمَتِ الصَّلاَةُ، وَالنَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنَاجِي رَجُلاً فِي جَانِبِ الْمَسْجِدِ، فَمَا قَامَ إِلَى الصَّلاَةِ حَتَّى نَامَ الْقَوْمُ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 212

کتاب: حیض کے مسائل باب: بیٹھے بیٹھے سو جانے سے وضو نہیں ٹوٹتا سیّدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ نماز کے لئے تکبیر ہو چکی تھی اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کے ایک گوشے میں کسی شخص سے چپکے چپکے کان میں باتیں کر رہے تھے پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے جب تشریف لائے تو لوگ سو رہے تھے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 10 كتاب الأذان: 27 باب الإمام تعرض له الحاجة بعد الإقامة