اللولؤ والمرجان - حدیث 210

كتاب الحيض باب الدليل على أن المسلم لا ينجس صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: لَقِيَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَنَا جُنُبٌ فأَخَذَ بِيَدِي، فَمَشَيْتُ مَعَهُ حَتَّى قَعَدَ، فَانْسَلَلْتُ مِنْهُ وَأَتَيْتُ الرَّحْلَ فَاغْتَسَلْتُ، ثُمَّ جِئْتُ وَهُوَ قَاعِدٌ؛ فَقَالَ: أَيْنَ كُنْتَ يَا أَبَا هِرٍّ فَقُلْتُ لَهُ، فَقَالَ: سُبْحَانَ اللهِ يَا أَبَا هِرٍّ إِنَّ الْمُؤْمِنَ لاَ يَنْجُسُ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 210

کتاب: حیض کے مسائل باب: مسلمان نجس نہیں ہوتا اس کی دلیل سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میری ملاقات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ہوئی اور اس وقت میں جنبی تھا آپ نے میرا ہاتھ پکڑ لیا اور میں آپ کے ساتھ چلنے لگا آخر آپ ایک جگہ بیٹھ گئے اور میں آہستہ سے اپنے گھر آیا اور غسل کر کے حاضر خدمت ہوا آپ ابھی (وہیں) بیٹھے ہوئے تھے آپ نے دریافت فرمایا: اے ابوہریرہ! کہاں چلے گئے تھے؟ میں نے واقعہ بیان کیا تو آپ نے فرمایا: سبحان اللہ اے ابوہریرہ! مومن تو نجس نہیں ہوتا۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 5 كتاب الغسل: 24 باب الجنب يخرج ويمشي في السوق وغيره