اللولؤ والمرجان - حدیث 205

كتاب الحيض باب طهارة جلود الميتة بالدباغ صحيح حديث ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: وَجَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَاةً مَيِّتَةً أُعْطِيَتْهَا مَولاَةٌ لمَيْمُونَةَ مِنَ الصَّدَقَةِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : هَلاَّ انْتَفَعْتُمْ بِجِلْدِهَا، قَالُوا: إِنَّهَا مَيْتَةٌ؛ قَالَ: إِنَّمَا حَرُمَ أَكْلُهَا

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 205

کتاب: حیض کے مسائل باب: مردہ جانوروں کی کھال دباغت سے پاک ہو جاتی ہے سیّدنا ابن عباس رضی اللہ عنہمانے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی باندی کی بکری جو صدقہ میں کسی نے دی تھی مری ہوئی دیکھی اس پر آپ نے فرمایا کہ تم لوگ اس کے چمڑے کو کیوں نہیں کام میں لاتے؟ لوگوں نے کہا کہ یہ تو مردہ ہے آپ نے فرمایا کہ حرام تو صرف اس کا کھانا ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 24 كتاب الزكاة: 61 باب الصدقة على موالي أزواج النبي صلي الله عليه وسلم