اللولؤ والمرجان - حدیث 202

كتاب الحيض باب نسخ الوضوء مما مست النار صحيح حديث مَيْمُونَةَ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَكَلَ عِنْدَهَا كَتِفًا، ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَّضَّأْ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 202

کتاب: حیض کے مسائل باب: آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو کا واجب ہونا منسوخ ہے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا زوجہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے یہاں (بکری کا) شانہ کھایا پھر نماز پڑھی اور وضو نہیں فرمایا۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 4 كتاب الوضوء: 51 باب من مضمض من السويق ولم يتوضأ