اللولؤ والمرجان - حدیث 201

كتاب الحيض باب نسخ الوضوء مما مست النار صحيح حديث عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ، أَنَّهُ رَأَى رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْتَزُّ مِنْ كَتِفِ شَاةٍ، فَدُعِيَ إِلَى الصَّلاَةِ فَأَلْقَى السِّكِّينَ، فَصَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 201

کتاب: حیض کے مسائل باب: آگ پر پکی ہوئی چیز کھانے سے وضو کا واجب ہونا منسوخ ہے سیّدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ نے رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ بکری کے شانے سے کاٹ کاٹ کر کھا رہے تھے، پھر آپ نماز کے لیے بلائے گئے تو آپ نے چھری ڈال دی اور نماز پڑھی، نیا وضو نہیں کیا۔
تشریح : راوي حدیث: سیّدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو امیہ ضمری ہے احد کے دن اسلام قبول کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اکیلے ایک سریہ پر بھیجا اور نجاشی کی طرف بطور قاصد بھی بھیجا تھا۔ بیئر معونہ کے معرکہ میں گرفتار ہوئے اور عامر بن طفیل نے انہیں قید کر دیا تھا۔ اور ان کی پیشانی کے بال کاٹ کر انہیں آزاد کر دیا تھا۔ سیّدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں ۶۰ہجری کو مدینہ میں وفات پائی۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 4 كتاب الوضوء: 50 باب من لم يتوضأ من لحم الشاة والسويق راوي حدیث: سیّدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو امیہ ضمری ہے احد کے دن اسلام قبول کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں اکیلے ایک سریہ پر بھیجا اور نجاشی کی طرف بطور قاصد بھی بھیجا تھا۔ بیئر معونہ کے معرکہ میں گرفتار ہوئے اور عامر بن طفیل نے انہیں قید کر دیا تھا۔ اور ان کی پیشانی کے بال کاٹ کر انہیں آزاد کر دیا تھا۔ سیّدنا معاویہ رضی اللہ عنہ کے دور خلافت میں ۶۰ہجری کو مدینہ میں وفات پائی۔