كتاب الحيض باب نسخ (الماء من الماء) ووجوب الغسل بالتقاء الختانين صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ: إِذَا جَلَسَ بَيْنَ شُعَبِهَا الأَرْبَعِ ثُمَّ جَهَدَهَا فَقَدْ وَجَبَ الْغُسْل
کتاب: حیض کے مسائل
باب: (الماء من الماء) کا منسوخ ہونا اور دخول پر غسل کا واجب ہونا
سیّدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب مرد عورت کے چہار زانو میں بیٹھ گیا اور اس کے ساتھ جماع کے لئے کوشش کی تو غسل واجب ہو گیا ۔
تشریح :
امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حدیث کا معنی یہ ہے کہ غسل انزال منی پر موقوف نہیں ہے بلکہ جب بھی دخول ہوگیا دونوں پر غسل واجب ہو جائے گا۔ اور اب اس بارے میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ (راز)
تخریج :
أخرجه البخاري في: 5 كتاب الغسل: 28 باب إذا التقى الختانان
امام نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حدیث کا معنی یہ ہے کہ غسل انزال منی پر موقوف نہیں ہے بلکہ جب بھی دخول ہوگیا دونوں پر غسل واجب ہو جائے گا۔ اور اب اس بارے میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔ (راز)