اللولؤ والمرجان - حدیث 1897

كتاب التفسير باب التفسير صحيح حديث عَائِشَةَ قَالَتْ: (وَمَنْ كَانَ غَنِيًّا فَلْيَسْتَعْفِفْ، وَمَنْ كَانَ فَقِيرًا فَلْيَأْكُلْ بِالْمَعْرُوفِ) أُنْزِلَتْ فِي وَالِي الْيَتِيمِ الَّذِي يُقِيمُ عَلَيْهِ، وَيُصْلِحُ فِي مَالِهِ، إِنْ كَانَ فَقِيرًا أَكَلَ مِنْهُ بِالْمَعْرُوفِ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1897

کتاب: قرآن حکیم کی چند آیتوں کی تفسیر باب: قرآن حکیم کی چند آیتوں کی تفسیر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہانے بیان کیا کہ جو شخص مالدار ہو وہ (اپنی زیرِ پرورش یتیم کا مال ہضم کرنے سے) اپنے آپ کو بچائے اور جو فقیرہ ہو وہ نیک نیتی کے ساتھ اس میں سے کھا لے۔‘‘ یہ آیت یتیموں کے ان سر پرستوں کے متعلق نازل ہوئی تھی جو ان کی اور ان کے مال کی نگرانی اور دیکھ بھال کرتے ہوں کہ اگر وہ فقیر ہیں تو (اس خدمت کے عوض) نیک نیتی کے ساتھ اس میں سے کھا سکتے ہیں۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 34 كتاب البيوع: 95 باب من أجرى أمر الأنصار على ما يتعارفون بينهم