اللولؤ والمرجان - حدیث 1893

كتاب التفسير باب التفسير صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قِيلَ لِبَنِي إِسْرَائِيلَ: ادْخُلُوا الْبَابَ سُجَّدًا، وَقُولُوا حِطَّةٌ، فَبَدَّلُوا فَدَخَلُوا يَزْحَفُونَ عَلَى أَسْتَاهِهِمْ، وَقَالُوا: حَبَّةٌ فِي شَعْرَةٍ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1893

کتاب: قرآن حکیم کی چند آیتوں کی تفسیر باب: قرآن حکیم کی چند آیتوں کی تفسیر حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : بنی اسرائیل کو حکم ہوا تھا کہ بیت المقدس میں سجدہ و رکوع کرتے ہوئے داخل ہوں اور یہ کہتے ہوئے کہ یا اللہ! ہم کو بخش دے۔ لیکن انہوں نے اس کو الٹا کیا اور اپنے چوتڑوں کے بل گھسٹتے ہوئے داخل ہوئے اور یہ کہتے ہوئے ’’حبۃ فی شعرہ‘‘ (یعنی بالیوں میں دانے خوب ہوں) داخل ہوئے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 60 كتاب الأنبياء: 28 باب حدثني إسحق بن نصر