اللولؤ والمرجان - حدیث 1881

كتاب الزهد والرقائق باب حفظ اللسان صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ، سَمِعَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: إِنَّ الْعَبْدَ لَيَتَكَلَّمُ بِالْكَلِمَةِ، مَا يَتَبَيَّنُ فِيهَا، يَزِلُّ بِهَا فِي النَّارِ، أَبْعَدَ مِمَّا بَيْنَ الْمَشْرِقِ

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1881

کتاب: دنیا سے نفرت دلانے اور دل کو نرم کرنے والی احادیث کا بیان باب: زبان کی حفاظت حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ کو ارشاد فرماتے سنا، کہ بندہ ایک بات زبان سے نکالتا اور اس کے متعلق سوچتا نہیں (کہ کتنی کفر اور بے ادبی کی بات ہے) جس کی وجہ سے وہ دوزخ کے گڑھے میں اتنی دور گر پڑتا ہے جتنا مشرق سے مغرب دور ہے۔
تخریج : أخرجه البخاري في: 81 كتاب الرقاق: 23 باب حفظ اللسان