كتاب الحيض باب استحباب إِفاضة الماء على الرأس وغيره ثلاثا صحيح حديث جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَمَّا أَنَا فَأُفِيضُ عَلَى رَأْسِي ثَلاَثًا، وَأَشَارَ بِيَدَيْهِ، كِلْتَيْهِمَا
کتاب: حیض کے مسائل
باب: سر وغیرہ پر تین مرتبہ پانی ڈالنے کا بیان
سیّدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تو اپنے سر پر تین مرتبہ پانی بہاتا ہوں۔ اور آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں سے اشارہ کیا۔
تشریح :
راوي حدیث: سیّدنا جبیر بن مطعم بن عدی رضی اللہ عنہ کی کنیت ابو محمد یا ابو عدی تھی۔ بڑے حلیم، شریف اور سخی انسان تھے۔ جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم طائف سے واپس آئے تو انہوں نے آپ کو پناہ دی تھی۔ فتح مکہ سے قبل اسلام قبول کیا۔ پھر مدینہ ہجرت فرمائی اور وہیں ۵۹ہجری کو وفات پائی۔
تخریج :
أخرجه البخاري في: 5 كتاب الغسل: 4 باب من أفاض على رأسه ثلاثًا