كتاب الفتن وأشراط الساعة باب لا تقوم الساعة حتى يمر الرجل بقبر الرجل فيتمنى أن يكون مكان الميت من البلاء صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لاَ تَقُومُ السَّاعَةُ حَتَّى يَمُرَّ الرَّجُلُ بِقَبْرِ الرَّجُلِ فَيَقُولُ: يَا لَيْتَنِي مَكَانَهُ
کتاب: فتنوں اور قیامت کی نشانیوں کا بیان
باب: قیامت قائم نہ ہو گی جب تک کہ انسان مصائب سے تنگ آ کر کسی قبر کو دیکھ کر خواہش کرنے لگے گا کہ کاش میں اس میت کی جگہ قبر میں ہوتا
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قیامت قائم نہ ہو گی یہاں تک کہ ایک شخص دوسرے کی قبر کے پاس سے گزرے گا اور کہے گا: کاش!میں بھی اسی کی جگہ ہوتا۔ (یعنی لوگ موت کی آرزو کریں گے)
تخریج : أخرجه البخاري في: 92 كتاب الفتن: 22 باب لا تقوم الساعة حتى يغبط أهل القبور