اللولؤ والمرجان - حدیث 1798

كتاب الجنة وصفة نعيمها وأهلها باب الجنة وصفة نعيمها وأهلها صحيح حديث أَبِي هُرَيْرَةَ رضي الله عنه، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قَالَ اللهُ: أَعْدَدْتُ لِعِبَادِي الصَّالِحِينَ مَا لاَ عَيْنٌ رَأَتْ، وَلاَ أُذُنٌ سَمِعَتْ، وَلاَ خَطَرَ عَلَى قَلْبِ بَشَرٍ فَاقْرَءُوا إِنْ شِئْتُمْ (فَلاَ تَعْلَمُ نَفْسٌ مَا أُخْفِيَ لَهُمْ مِنْ قُرَّةِ أَعْيُنِ)

ترجمہ اللولؤ والمرجان - حدیث 1798

کتاب: جنت اور اس کی نعمتیں اور اہل جنت کے اوصاف باب: جنت اور اس کی نعمتیں اور اہل جنت کے اوصاف حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ٗ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے کہ میں نے اپنے نیک بندوں کیلئے وہ چیزیں تیار کر رکھی ہیں، جنہیں نہ آنکھوں نے دیکھا ٗ نہ کانوں نے سنا اور نہ کسی انسان کے دل میں ان کا کبھی خیال گزرا ہے۔ اگر جی چاہے تو یہ آیت پڑھ لو۔ ’’پس کوئی شخص نہیں جانتا کہ اس کی آنکھوں کی ٹھنڈک کیلئے کیا کیا چیزیں چھپا کر رکھی گئی ہیں۔‘‘
تخریج : أخرجه البخاري في: 59 كتاب بدء الخلق: 8 باب ما جاء في صفة الجنة وأنها مخلوقة